وزیر خارجہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس
فائل فوٹووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانےکےلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان،معاونین خصوصی زلفی بخاری، ڈاکٹر ظفر مرزا ،ڈاکٹر معید یوسف،اعلی عسکری حکام ،اسپیشل سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن،وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانے کےلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال ،ٹیسٹنگ کی سہولت اور کوارنٹائین انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ۔
وزارت صحت، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اورسیز ڈویژن، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے موصول ہونےوالی تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیر خارجہ کا اجلاس کے شرکاءسے کہنا تھا ہماری پہلی ترجیح وطن واپسی کے منتظرپاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی ہے۔
وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔